ابنا: ذرائع کے مطابق دارالحکومت بغداد میں سیکیورٹی ہیڈکوارٹر نے اعلان کیا ہے کہ بغداد کے شمال میں واقع القصیر کے علاقے میں سیکیورٹی فورسیز کے جاری آپریشن کے دوران داعش دہشتگرد گروہ سے وابستہ کم از کم سات دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ جاری کئے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق کی سیکیورٹی فورسیز نے اسی طرح بغداد کے مختلف علاقوں منجملہ المشاہدہ، الدورہ،الشورتان، الشعب، اور زعفرانیہ میں درجنوں بموں کا انکشاف کرکے انھیں ناکارہ بنادیا۔ ادھر موصل میں عراقی سیکیورٹی فورسیز نے گیارہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔واضح رہے کہ عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے ملک میں سرگرم عمل دہشتگردوں کو علاقے کے بعض ملکوں منجملہ سعودی عرب کی ہمہ جہتی حمایت حاصل ہے۔......./169
28 فروری 2014 - 20:30
News ID: 510070
عراق کے مختلف علاقوں میں امن برقرار کرنے کیلئے اس ملک کی سیکیورٹی فورسیز کی کاروائیاں جاری ہیں۔